ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بہار:ٹاپرس گھوٹالے کا سرغنہ بچہ رائے پولیس گرفت میں

بہار:ٹاپرس گھوٹالے کا سرغنہ بچہ رائے پولیس گرفت میں

Sun, 12 Jun 2016 12:49:23  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ ؍ہاجی پور، 11جون؍(آئی این ایس انڈیا)بہار انٹر میڈیٹ امتحان کے ٹاپر اسکینڈل کے مبینہ سرغنہ بچہ رائے کو آج اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ سرینڈر کے لئے ویشالی ضلع کے بھگوان پور پولیس تھانہ پہنچے۔حاجی پور پولیس ذرائع نے بتایا کہ متنازعہ بشن رائے کالج کے سیکریٹری پرنسپل بچہ رائے سرینڈرکرنے کے لئے بھگوان پور پولیس تھانے میں پہنچے، جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔بہار میں 12ویں کلاس کی میرٹ لسٹ میں ہوئی خرابی کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی)کی قیادت کر رہے پٹنہ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج نے کہا کہ ہم لوگوں نے بچہ رائے کو گرفتار کیا ہے۔مہاراج نے کہا کہ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی تھی اور آج اسے گرفتار کر لیا گیا۔بہار میں انٹر میڈیٹ کے آرٹس فیکلٹی کی ٹاپر روبی رائے اور سائنس فیکلٹی کے ٹاپر سوربھ شریسٹھ کا تعلق اسی بشن رائے کالج سے ہے جس کے جوائنٹ سیکرٹری پرنسپل بچہ رائے ہیں۔مہاراج نے کہا کہ ہم لوگ ان سے سخت پوچھ گچھ کریں گے۔راشٹریہ جنتا دل کے حامی بچہ رائے معاملے میں مبینہ طور پر پولیس سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔


Share: